الحمراء، غرناطہ۔ سلسلے کے ساتھ لگی تصویروں میں سے۔
الحمراء، غرناطہ۔ سلسلے کے ساتھ لگی تصویروں میں سے۔

لوخا، اسپین
لوخا اور فیز
ابن الخطیب کی یاد
الحمراء، غرناطہ
طاعون کا رسالہ
الخطیب کا کام
غرناطہ کی تاریخ
الاحاطہ
سجع
اندلسی شاعری
موشح کا پس منظر
اندلس
موشح
لمّا بدا يتثنى
جادك الغيث
اندلسی موشح
گائے جانے والے موشح
ام کلثوم اور فیروز
حمود الخضر
دف
جادك الغيث
وقتِ وصال
موشح کا متن
اندلس
مضينا ننثر الخير
موشح
الخطیب
متن
فی لیال
موشح
متن
الخطیب
إننا مجد وعز
عائدون
حمود الخضر کا اضافہ

لسان الدین الخطیب چودھویں صدی عیسوی کے مسلم اندلس کا ایک عجیب کردار تھا۔ اپنے زمانے کا عبقری، ہمہ دان، polymath تھا۔ شاعری، تاریخ نگاری، فلسفہ، طب، جراحی، اور سیاست میں انتہائی بلند نام بنایا۔ الخطیب مسلم اندلس کے آخری اہم دور کا فرد تھا، اور ابن خلدون کا ہمعصر تھا۔

طاعون، اور الاحاطہ

طاعون پر اس کے تحقیقی مقالے میں پہلی مرتبہ طاعون کے بذریعہ جرثوموں کے پھیلاؤ کی بات کی گئی، اور بعد ازاں اسے یورپ نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ اس نے غرناطہ کی تاریخ، «الاحاطۃ فی اخبار غرناطۃ»، بھی مرتب کی تھی۔ اردو میں ۱۹۳۲ میں اس کا ترجمہ حکیم سید احمد اللہ صاحب ندوی نے کیا تھا۔

سجع سے موشح تک

شاعری میں یہ موسیقیت سے پُر شاعری کرتا تھا۔ اور شمالی افریقی رنگ میں عربی صنفِ شاعری «سجع» کے لیے مشہور ہے۔ سجع کا رنگ کہیں کہیں قرآن میں بھی نظر آتا ہے، اور مشہور الف لیلۃ و لیلۃ اصلاً سجع ہی ہے۔ فارسی میں گلستان بھی سجع کے انداز میں ہی لکھی گئی ہے۔ سجع جب اندلس میں آیا تو وہاں کے فنونِ لطیفہ، تہذیب کی آزادی اور بے ساختگی کے باعث عربی شاعری کی صنف «موشح» میں مدغم ہو گیا۔ موشح ایک طرح کی آزاد نظم ہے جس میں شاعری کی جگہ موسیقیت کے اصول اہم ہوتے ہیں۔

لسان الدین الخطیب موشح کا بہت بڑا شاعر تھا، یہاں تک کہ اس کے موشح آج تک عرب مغرب اور افریقہ میں گائے جاتے ہیں۔ «لمَّا بدا يتثنّى» اور «جادك الغيث» اس کے دو بہت معروف موشح ہیں، اور ام کلثوم اور فیروز تک نے گائے ہیں۔ خود میں شدید متاثرین میں سے ہوں۔ جادك الغيث کو اخوان المسلمون کویت کے سابق سربراہ جناب طارق السویدان کے داماد جناب حمود الخضر نے دف کی دھن ترتیب دے کر گایا ہے۔

جادك الغيث

اس طویل موشح کا کچھ حصہ ذیل میں ترجمہ ہے۔ گو کہ ترجمہ بس دھندلا سا خاکہ بنا سکتا ہے ذہن میں، ورنہ ایسی شاعری کا ترجمہ ممکن نہیں ہوتا۔

جادك الغيث إذا الغيث هما يا زمان الوصل في الأندلس

بارش جب برستی ہے تو تجھے نکھار دیتی ہے، اے اندلس میں وہ وقتِ وصال!

قد مضينا ننثر الخير وما نامت الأعين عند الغلس لم يكن وصلك إلا حلما في الكرى أو خلسة المختلس

ہم اس خیر میں نکلے ہوں، اور آنکھیں صبحِ صادق تک بھی نہ موندیں۔ تیرا وصال محض خوابیدہ کیفیت نہیں تھی، نیند میں چلنے کی، یا چوری چھپے۔

في ليالٍ كتمت سر الهوى بالدجى لولا شموس الغرر مال نجم الكأس فيها وهوى مستقيم السير سعد الأثر

شب میں، میں اپنے چاہت کے آثار چھپاتا ہوں، بس سوائے اندھیرے میں حسد کرنے والے سورج کے۔ ستارہ اس جام میں چھلک گیا، اور اس نے سیدھے راستے کو خوش اثر کر دیا۔

یہ آخری اضافہ حمود الخضر صاحب کا اپنا ہے، جو انہوں نے اپنے نشید میں استعمال کیا ہے:

إننا مجد وعز إننا عائدون أمتي لا تيأسي

ہم نسب والے ہیں اور عزت ہم سے ہے، میری امت پھر پلٹے گی، مایوس نہ ہو۔

اصل سلسلہ: x.com/Munimusing/status/1461067293107101701

اجازت

مصنف: Munim, A.

ربط: https://abdulmun.im/ur/posts/lisan-al-din/

اجازت: CC BY-NC-SA 4.0

This work is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial-ShareAlike 4.0 International License. Please attribute the source, use non-commercially, and maintain the same license.