نستعلیق۔
نستعلیق۔

مولانا ادب کی تقسیم نظریاتی سطح پر قرآن و سنت کو مرکز بنا کر کرتے ہیں۔ جو ظاہراً academic نہیں، مگر ادبی لحاظ سے نہایت جامع ہے۔

ادب کی تقسیم مختلف لوگوں نے مختلف کی ہے۔ اس کی بہت سی اقسام قرار دی جاتی ہیں لیکن اسلامی نقطۂ نگاہ سے ہم اس کی تین بڑی اقسام قرار دے سکتے ہیں:

۱۔ ناجائز ادب ۲۔ جائز ادب ۳۔ اسلامی ادب

مولانا «مقصدیت» کو بحیثیتِ defining trait استعمال کر کے اسلامی ادب کو باقیوں سے جدا قرار دیتے ہیں۔ اسلامی ادب کی بھی پھر دو اقسام گنواتے ہیں:

۱۔ اقناعی ادب ۲۔ محرک ادب

اقناعی مولانا کے ہاں شاید populist طرز کا عقلی اور علمی ادب ہے۔ جس میں براہِ راست دوسرے نظام ہائے زندگی کی خرابیاں ہدف بنا کر ناقص ثابت کی جائیں، اور اپنے نظام کو ادبی مگر عقلی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس کی مثال شاید فرید زکریا کی Post-American World سے دی جا سکتی ہے۔

محرک بھی اصل میں تو اقناعی ہے، مگر اس کو دو آتشہ کرنے کے لیے اس میں جذبات کی اکساہٹ کی آمیزش کی جاتی ہے۔ چنانچہ شعر، افسانہ، خطابت، صحافت کو مولانا محرک ادب سے تعبیر کرتے ہیں۔

اصل سلسلہ: x.com/Munimusing/status/1403421282981466116

اجازت

مصنف: Munim, A.

ربط: https://abdulmun.im/ur/posts/islami-adab-ki-taqseem/

اجازت: CC BY-NC-SA 4.0

This work is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial-ShareAlike 4.0 International License. Please attribute the source, use non-commercially, and maintain the same license.