ابو نواس۔
ابو نواس۔

میں نے ایک آدھ بار کے علاوہ اپنی مطالعے کی چیزیں شئیر نہیں کیں۔ عربی کے لیے اپنے ذاتی مطالعے کے milestones میں الف لیلہ، امرؤ القیس، المتنبی، ابو نواس اور محمود درویش شامل ہیں۔

ابو نواس ایک عجیب شخصیت ہے تاریخ کی۔ اسے خمریات کا شاعر کہتے ہیں۔ بہت ہی فحش گو شاعر تھا۔ مگر زبان اس کی ایسی فصیح اور ستھری ہے کہ کم ہی کسی کی ہو۔ آخری عمر میں تائب ہو گیا۔

اس کی موت ہوئی تو کسی صالح شخص نے اسے خواب میں بڑی اچھی حالت میں دیکھا، تو پوچھا کہ تم کس حال میں ہو؟ وہ کہنے لگا: مجھے بخشش کا پروانہ مل گیا؛ دو شعر کام کر گئے جو میں نے مرتے دم کہے تھے۔ یہ اس کے دیوان میں نہیں تھے؛ بعد میں اس کے سرہانے سے ملے، جیسا کہ اس نے بتلایا تھا:

يَا رَبِّ إِنْ عَظُمَتْ ذُنُوبِيَ كَثْرَةً فَلَقَدْ عَلِمْتُ بِأَنَّ عَفْوَكَ أَعْظَمُ

إِنْ كَانَ لَا يَرْجُوكَ إِلَّا مُحْسِنٌ فَمَنِ الَّذِي يَرْجُو الْمُسِيءَ الْمُجْرِمَ

اے میرے پروردگار! اگر میرے گناہ بہت زیادہ ہیں تو مجھے یقیناً معلوم ہے کہ تیرا عفو عظیم تر ہے۔ اگر تیری طرف صرف نیکوکار ہی رجوع کر سکتے ہیں تو گنہگار مجرم اپنی امیدیں کس سے وابستہ کریں؟

یہ واقعہ مفتی تقی عثمانی نے درسِ بخاری کے ختم پر فارغ التحصیل ہونے والے علماء کو ۲۰۱۷ میں سنایا تھا، جسے حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب نے اس وقت شئیر کیا تھا۔

اصل سلسلہ: x.com/Munimusing/status/1396097105295548417

اجازت

مصنف: Munim, A.

ربط: https://abdulmun.im/ur/posts/abu-nuwas/

اجازت: CC BY-NC-SA 4.0

This work is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial-ShareAlike 4.0 International License. Please attribute the source, use non-commercially, and maintain the same license.