تعارف

اگر آپ حادثاتی یا غیرحادثاتی طور پر اس صفحے تک پہنچ گئے ہیں تو خاطر جمع رکھیے، میں بس ایک عام معمولی ملازمت پیشہ مہندس ہو۔ کبھی کبھار بس ای روشنی عقل ، تو مارا بلا شدی کا شکار کچھ لکھتا لکھاتا رہتا ہوں۔ یہ کچھ پراگندہ خیالات ہیں مگر احباب کا تقاضا تھا انہیں ایک جگہ جمع کیا جائے تو بس یہ بلاگ نما صفحات اسی کا حاصل ہیں۔

آسوده ام درین دشت از فیض نارسایی
گر دست کوتهی کرد پایی دراز کردم

ہے حور کا یا روحِ نجس کا قبضہ
کتنا ہے مکمل یہ ہے جِس کا قبضہ
ویسے ہی تڑپتا ہوں وہ جیسے چاہے
یہ میرے وجود پر ہے کِس کا قبضہ
یوں کرتی ہوئی جلوہ گری ہے یہ کون؟
پہنے ہوئے پوشاکِ ہری ہے یہ کون؟
تخلیق کے جِن کا جو اثر ہے مجھ پر
ہاں میرے تصوّر میں پری ہے یہ کون؟
مجھ پر نہیں دیوِ زرگری کا قبضہ
آسیب ہوس کی خود مری کا قبضہ
قابو میں تو جنّات ہیں میرے، لیکن
مجھ پر ہے کسی سبز پری کا قبضہ