قصور، بلھے شاہ کے مزار پر درخت سے بندھی منّتیں۔ تصویر: خلیل الرحمان، ۲۰۱۲ء، CC BY-SA 3.0
قصور، بلھے شاہ کے مزار پر درخت سے بندھی منّتیں۔ تصویر: خلیل الرحمان، ۲۰۱۲ء، CC BY-SA 3.0

وارث شاہ، بلھے شاہ کو سمجھنے سمجھانے والے ان کے دور میں تو کم تھے ہی، اب تو شاید ہی کوئی ہو۔

مسلمانوں کے بے چین ادوار میں بہت بلند شعراء ہوئے ہیں!

وارث شاہ اور بلھے شاہ باقاعدہ عالم تھے۔ چنگے بھلے تھے۔ بے نیازی کا عالم یہ تھا کہ فارسی کے عروج میں پنجابی چنی۔ عام لوگوں میں رہے۔

سب سے بڑے شاعر، جو گوئٹے اور رومی کی سطح کے ہوں، وہ عام زبان میں بڑی بات کہتے ہیں۔ سہل گوئی آسان نہیں۔

کچھ ایسا ہی سلاجقہ کے ادوار میں مولانا رومی اور یونس امرے کا ظہور ہے۔ پنجابی حالات کی مار کھا گئے! ورنہ ان کے شعراء کا کلام پوری تہذیب کھڑی کر سکتا تھا۔

ان کی کافیوں کو لوگ بس ایسے سمجھ کر گزر جاتے ہیں کہ «پیاری» بات ہے۔ حالانکہ پوری «ہمہ اوست» اور وحدت الوجود کی بحثوں کو ایک ایک فقرے میں سمویا گیا ہوتا ہے۔ یہی اس دور کی بڑی بحثیں تھیں۔

معقولات میں سہل گوئی کوئی چھوٹی چیز ہے!

علوم میں مسلمانوں کا حصہ ہے ہی علمِ کلام اور فقہ۔

اصل سلسلہ: x.com/Munimusing/status/1453325123554054151

License

Author: Munim, A.

Link: https://abdulmun.im/posts/waris-shah-bulleh-shah/

License: CC BY-NC-SA 4.0

This work is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial-ShareAlike 4.0 International License. Please attribute the source, use non-commercially, and maintain the same license.