سلسلے کے ساتھ لگے کارڈوں میں سے پہلا: الولاء والبراء، اسلامی تصور سے تکفیری عقیدے تک۔
سلسلے کے ساتھ لگے کارڈوں میں سے پہلا: الولاء والبراء، اسلامی تصور سے تکفیری عقیدے تک۔

الولاء والبراء، کارڈ ۱

الولاء والبراء، کارڈ ۲

الولاء والبراء، کارڈ ۳

الولاء والبراء، کارڈ ۴

الولاء والبراء، کارڈ ۵

الولاء والبراء، کارڈ ۶

الولاء والبراء، کارڈ ۷

ہم نوجوانوں کو یہی سمجھاتے رہے کہ بھائی، «یہ» والے بھی «ان کے» ہیں اور «وہ» والے بھی «ان کے» ہیں!

مگر جوان آدمی کو سمجھانا بھینس کے آگے بین بجانا ہے۔

مفتی صاحب تمام شہادتوں اور فتنے کے دوران خاموش رہے، اب بول اُٹھے ہیں۔ ریاست تب غامدی صاحب کو بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کرتی تھی۔

بہرحال!

ایک تو نوجوانی کی جذباتیت اور شدت بنیادی مسئلہ تھی دوسرا اصل مسئلہ نوجوانوں میں نفسیاتی تھا جسکا اظہار ان نظریات سے وابستگی سے ہوا۔ جن نوجوانوں کے خاندان stable تھے یا جو معاشرتی طور پر متوازن گھرانوں کے تھے وہ عموماً بات آسانی سے سمجھتے تھے۔ جو کچھ قابل تھے وہ خود داخلی اضطراب کا شکار رہے ہمیشہ۔

میں اپنے طور پر یہ سمجھانے کی کوشش کرتا تھا کہ محمد المقدسی اور عبداللہ المہاجر وغیرہ خود خفیہ ہاتھوں کے پیادے تھے (اور آج بھی ہیں)۔ حمود العقلاء اور علی الخضیر وغیرہ بھی مشکوک تھے۔ جنہیں استعمال کے بعد cut to size کر دیا گیا۔

بہرحال یہ دور تو گزر چکا ہے۔

خود سلفی علماء میں عصام بن عبداللہ السنانی نے الولاء و لبراء پر کام کیا تھا۔ صالح الفوزان صاحب نے تقدیم بھی لکھی اس کام پر۔

بہرحال میرا مقدمہ یہ تھا کہ یہ جو ابن تیمیہ کو اُٹھا اُٹھا کر لاتے ہیں وہ “التكفير المطلق لا يستلزم تكفير الشخص المعين حتى تقوم عليه الحجة” کو بھول جاتے ہیں۔

قرآن میں الولاء مسلمانوں کے لیے ہے – اور اس کا مقابل لازماً “البراء” نہیں، بلکہ یہ binary مکمل طور پر تکفیری روایت کا product ہے۔ رسول الله ﷺ نے خود ایک یہودی سے قرض لیا، غیر مسلموں کی مدد جنگ میں بھی لی، اور غیر مسلموں کے ہدایا قبول کیے۔ “ولاء” کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہر سطح پر غیر مسلمانوں سے بالکل کٹ جایا جائے۔

البراء من الكفر کا مطلب البراء من الكافرين نہیں۔ سورة الممتحنہ کی آیت اس معاملے میں بڑی واضح ہے۔

(فقہاء کی روایت سے کٹنے سے کیسے کیسے پہیے دوبارہ ایجاد کرنے پڑتے ہیں، موضوع میں اس مقام تک آتے آتے پتا چل جاتا تھا)

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ الولاء والبراء کا سیاسی اطلاق سیاسة شرعیة کا سوال ہے، عقیدے کا نہیں – اور سیاسة مصالح، تدرج اور سیاق پر چلتی ہے، جو نصوص عقیدے کے باب کی ہیں انکے مطلق اطلاق پر نہیں۔

عقیدے میں بس اتنی چیز آتی ہے جو “تشبہ” اور “موالاة” کے زمرے میں آئے ۔۔۔ جو کسی غیر مسلم کے مخصوص دینی شعائر سے وابستہ ہو۔ عام انسانی تعلقات، تعاون، اور خیرسگالی اس ضابطے میں نہیں آتے۔

اس سب میں سب سے مظلوم سید قطب اور محمد قطب بیچارے تھے۔ شیخ عادل صلاحی کو اُس وقت ای میل بھی کی تھی۔ انکا مؤقف اور انٹرویو اور پھر مرسی شہید کا دو ٹوک ٹی وی انٹرویو بہت اچھے تھے اس معاملے میں۔

اصل تحریر: x.com/Munimusing/status/2055605658888663111

License

Author: Munim, A.

Link: https://abdulmun.im/posts/wala-wal-bara/

License: CC BY-NC-SA 4.0

This work is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial-ShareAlike 4.0 International License. Please attribute the source, use non-commercially, and maintain the same license.