طالبان کے طریقے کی تو گنجائش اتنی بھی نہیں جتنی القاعدہ کی ہے۔
باقی ڈاکٹر عافیہ چاہے القاعدہ کی سپریم کمانڈر بھی ہوں، جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ justified نہیں!
واقعہ یہ ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کا القاعدہ سے کوئی باقاعدہ تعلق نہیں رہا۔ اس دور کے بہت سے لوگ اس فیز میں آئے اور نکل گئے!
چھڑانا فرض ہے
حمیت، شرف اور عزت کا جنازہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے فرمان کا کوئی دید ہمیں نہیں:
جس نے دشمنوں کے ہاتھوں سے کسی مسلمان قیدی کو فدیہ دے کر چھڑایا تو میں [محمد ﷺ] وہی قیدی ہوں۔
(الطبرانی، مجمع الزوائد)
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میں ایک مسلمان کو مشرکوں کے ہاتھ سے چھڑاؤں تو یہ مجھے پورے جزیرۃ العرب سے زیادہ محبوب ہے۔
امام قرطبی نے تو کہا کہ جتنا مال بھی ہو خرچ کر کے مسلمان قیدی کو چھڑوانا فرض ہے، یہاں تک کہ کسی مسلمان کے پاس ایک درہم باقی نہ رہے۔ عمر بن عبدالعزیز نے قیدیوں کو چھڑوانے کے لیے منہ مانگا فدیہ تک آفر کر دیا!
امام نووی نے کہا ہے کہ اگر کافر ہمارے ایک دو مسلمانوں کو گرفتار کر لیں تو ان کا یہ فعل اسلامی حدود میں فوجیں داخل کرنے کی طرح شمار ہوگا، اور اسلامی سرحدوں میں ایسا داخلہ جہاد کو فرضِ عین کرتا ہے۔
سورۃ النساء کی اس آیت کی تفسیر میں جو کچھ امام قرطبی نے لکھ دیا ہے وہ انسان کو شرم سے پانی پانی کر دینے کے لیے کافی ہے:
آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں ان بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پا کر دبا لیے گئے ہیں اور فریاد کر رہے ہیں کہ خدایا ہم کو اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں، اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مددگار پیدا کر دے۔
قیدیوں کو دشمن سے لڑ کر یا انہیں مال دے کر چھڑانا مسلمانوں پر فرض ہے، اور مال کے ذریعے چھڑانا زیادہ تاکیدی فرض ہے، کیونکہ یہ جان قربان کرنے سے آسان اور ہلکا ہے۔ امام مالک نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ قیدیوں کو چھڑائیں، خواہ انہیں اپنا سارا مال ہی کیوں نہ دینا پڑے۔
اس سب میں ایک ہی exception ہے کہ کسی سے کوئی صلح کا، یا امن کا، یا تعاون کا معاہدہ ہو تو اس کی پاسداری پہلے آئے گی!
وامعتصماہ
اسلامی تاریخ میں اس روایت کی پاسداری کے بہت سے واقعات ہیں۔ منصور بن ابی عامر سے لے کر معتصم باللہ، اور پھر عثمانیوں اور مغلوں میں۔ وامعتصماہ کس کو یاد نہیں۔
حضرت امیر معاویہؓ نے تو پورا انٹیلیجنس آپریشن کر کے قیدی چھڑوائے، اور رومی جرنیل کو اس تھپڑ پر جو اس نے مسلم قیدی کو مارا تھا، اسے قسطنطنیہ سے اٹھوا کر اپنے پاس بلوایا، اور اسی آزاد مسلمان قیدی سے تھپڑ پڑوایا۔ اور کہلوا بھیجا کہ مسلمانوں کا خلیفہ اس بات کی طاقت رکھتا ہے کہ رومی تخت پر بیٹھنے والے تمہارے سپہ سالاروں اور سرداروں سے اپنے کسی مسلمان کا بدلہ لے سکے۔
سلیمان بن عبدالملک، عماد الدین زنگی، صلاح الدین ایوبی، موسیٰ بن نصیر: کتنے نام ذہن میں آتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ہمیں تو صلحِ حدیبیہ اور بیعتِ رضوان کی ہی سمجھ نہیں، ورنہ ڈاکٹر عافیہ جیسا دماغ دشمن کی قید میں چھوڑا جاتا؟!
باقی ڈاکٹر عافیہ کے لیے تو حدیث یہ ہوئی کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر خوش ہوتا ہے جنہیں زنجیروں میں باندھ کر جنت کی طرف گھسیٹا جاتا ہے۔ (ابو داؤد)
اصل سلسلہ: x.com/Munimusing/status/1633423997818793986
